فلاڈلفیا،29جولائی(ایجنسی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکا کے صدر کے عہدے کے لیے سرکاری طور پر اپنی نامزدگی کو قبول کرتی ہیں۔ جمعرات کی شب اپنے خطاب میں انہوں نے باور کرایا کہ وہ کسی مذہب پر پابندی نہیں لگائیں گی۔ انہوں نے زور
دیا کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں امریکا اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں "میری مرکزی ذمہ داری یہ ہو گی کہ میں بلند اجرتوں کے ساتھ روزگار کے مزید اور مستحکم مواقع پیدا کروں"۔